سلمی ظفر کے الزام پر جویریہ سعود کا بیان بھی سامنے آگیا

سلمی ظفر
Loading...

اداکارہ سلمی ظفر کے پیسے نہ دینے کے الزام کے بعد جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا۔

اداکارہ سلمی ظفر کے ایک کروڑ روپے نہ دینے کے الزام پر جویریہ سعود کا بھی بیان سامنے آگیا۔ اس متعلق جویریہ کا کہنا ہے کہ سلمی ظفر کو پہلے مہینے ہی ہمارے ساتھ کام چھوڑ دینا چاہیے تھا اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے،

انہوں نے ہمارے ساتھ 7 سال کام کیا۔ ہم نے ان کے پیسوں کی ادائیگی پہلے ہی کردی تھی اور یہ کس حساب کی بات کر رہی ہیں یہ ہمیں نہیں معلوم۔

Loading...

جویریہ نے کہا سلمی ظفر نے کچھ ماہ پہلے مجھ سے ایک کاروبار میں شراکت داری کے متعلق کہا تھا جس میں مجھے کوئی دلسچپی نہیں تھی، ان کے بہت اصرار پر جب میں نے منع کیا تو اب یہ ویڈیو سامنے آگئی۔

اداکارہ روبینہ اشرف کو کرونا کو شکست دے دی

جویریہ نے کہا کہ جب انسان بولتا ہے تو اس کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے لیکن میں ان کو کوئی جواب نہیں دوں گی کیونکہ میری تربیت ایسی ہوئی ہی نہیں کہ کسی پر الزام لگاﺅں یا بدتمیزی کروں اور جن لڑکوں کی وہ بات کر رہی ہیں وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ایک سال سے ہم کام نہیں کررہے نہ ہی کوئی ڈرامہ بنایا ہے لیکن ہم انہیں پیسے دے رہے ہیں اور خیال بھی رکھ رہے ہیں۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں