آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (27th July 2020)

Loading...

حمل
جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں۔ تین یوم مزید انتظار کریں۔ اس میں سے نکلنے کے لئے اور آپ ابھی خاموشی سے جو کام کر رہے ہیں صرف اسے جاری رکھیں۔

ثور
حالات غیر یقینی چل رہے ہیں (یا کریم یا سلامُ یا مومن یا اللہ) 500 بار دن میں پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔ ان شاءاللہ کوئی بھی مشکل باقی نہیں رہے گی آپ کی۔

جوزہ
جو لوگ جلد بازی میں فیصلے کریں گے۔ وہ پچھتاویں گے حالات بالکل اس بات کی اجازت نہیں دے رہے۔ ابھی کچھ دیر اور انتظار کریں۔ پھر خود بخود سلسلہ بنے گا۔

سرطان
آپ کو ابھی بھی کسی کام میں پیسہ وغیرہ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور نا ہی رقم ادھار میں دیں ورنہ واپسی کے امکانات کم میں۔ اور صحت کا صدقہ بھی لازمی دیں۔

اسد
آپ ذہنی طور پر پریشانی محسوس کریں گے تو مشورہ یہ ہے کہ دلوں کا سکون صرف اللہ کی اید میں ہے۔ آپ پوری ایمانداری سے اس طرف رجوع کریں بس۔

سنبلہ
کافی دنوں کے بعد زائچے میں بہتری کا عمل شروع ہوا ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ اب تیزی سے مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ضرور ہوں گے۔ آزاد شروع ہو رہی ہے۔

Loading...

Loading…
Loading…
میزان
آپ کو ان معاملات سے اب باہر آنا ہے جن کا تعلق خانگی امور سے ہے خوف اپنے روز گار پر توجہ دینا ہو گی۔ اور کوشش کریں کہ اپنے اکیلے کا الگ کام ہو تو بہتر ہے۔

عقرب
آپ کسی بھی غیر کے معاملے سے دور رہیں اور اپنے سیدھے اور صاف راستے پر چلیں اور جن افراد نے آپ کو تنگ کر رکھا ہے۔ ان کا معاملہ اپنے اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔

قوس
اپنی عادت کو بدلیں اب پہلے جیسے حالات نہیں رہے آپ کو اب فوری اپنی غلطی کی سزا مل سکتی ہے۔ آپ اب توبہ کر کے اپنے سارے معاملات ٹھیک کر لیں۔

جدی
جن لوگوں نے آپ کو پریشان کیا تھا آپ ان کو معاف کر دیں اس عمل سے بھی آپ کی پریشانیاں بھاگ جائیں گی۔ آج غیر متوقع طور پر کوئی کام ہونے کی امید ہے۔

دلو
اس وقت جلد بازی کسی بھی کام کے لئے موزوں نہیں ہے۔ آپ کو اب نہایت ہی سنبھل کر قدم رکھنا ہوگا اور جس بھی شخص پر بھروسہ کر رہے ہیں اس سے دور ہی رہیں۔

حوت
صحت کا صدقہ دیں۔ اس خانے میں کچھ گڑبڑ ہے اور کچھ اپنے معاملات کا پھر از سر نو جائزہ لیں تاکہ جس مقام پر غلطی ہو رہی ہے اس کی اصلاح کی جا سکے وہ بھی فوری۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں