عید قریب آتے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

سبزیوں اور پھلوں
Loading...

عید قربان قریب آتے ہی سبزیوں اور پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

راولپنڈی میں سبزی خریدنے پر مفت ملنے والے ہرا دھنیا کی قیمت 20 روپے گڈی مقرر کر دی گئی ہے۔ شدید گرم موسم میں بھی انڈے127 روپے درجن کر دیئے گئے۔ اگلے کاروباری ہفتے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا بھی امکان ہے۔

اتوار بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں آ لو 70 روپے، ٹماٹر 100 روپے، ادرک 470 روپے، لہسن 220 روپے، لیموں150روپے کلو ،سبز مرچ 110 روپے کلو ،دودھ 120 روپے لٹر، دہی130 روپے ، کیلا 110 روپے درجن، آم 150 روپے کلو ،آڑو 150 روپے کلو ،انگور 200 روپے کلو، چینی 86 روپے کلو، گھی 175 روپے پیکٹ، آٹا چکی 70 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

انجمن تاجراں سبزی منڈی کے صدر غلام قادر میر اور چیئرمین کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ طلب اور رسد برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ ہول سیل ڈیلرز پر کوئی کنٹرول نظر نہیں آرہا۔

Loading...

لاہور میں بھی عید قریب آتے ہی سبزیاں مہنگی ہوگئیں اور ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہورہی ہے۔ آلو 55 کی بجائے 70 روپے، ٹماٹر 67 کی بجائے 120 روپے کلو اور پیاز 27 کی بجائے 40 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ سیب 120 ،خربوزہ 50 روپے کلو، کیلا 120 روپے درجن، آم 140 ،آڑو 150 ،انگور 220 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ ادرک 400 ،لہسن 350، پیاز 50 ،کدو 60 ، بینگن 60 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

ادھر کراچی میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ٹماٹر 100 روپے، آلو 70، ادرک 400 روپے، کھیرا 80 روپے، ہری مرچ 400 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں