کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ
Loading...

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں،

حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے، ایف اے ٹی ایف، قومی سلامتی، نیب قوانین کے مسودے اپوزیشن کو بھجوا دیئے، ملک بے دردی سے لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔

پاکستان کا دہاڑی دار طبقہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، شبلی فراز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بعض قوانین پر ہمارا اور اپوزیشن کا مؤقف مختلف ہے، اپوزیشن و حکومتی نکتہ نظر میں فرق ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوچکا، دوسرا عنقریب ہوگا،

بہتر قانون سازی کے ذریعے کرپشن کی بیخ کنی چاہتے ہیں، کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں۔جن لوگوں نے ملک کو بےدردی سے لوٹا ہے ان کا احتساب ہر صورت ہونا چاہیے۔

Loading...

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے گفتگو کے لیے فورم بن چکا ہے، اس فورم پر ہی ان سے گفتگو ہو گی۔واضح رہے کہ اب تک حکومت اور اپوزیشن کی نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

نیب کے کام کرنے کے موجودہ انداز نے نہ صرف بیوروکریسی اور کاروباری افراد کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ یہی انداز ملک میں سیاسی عدم استحکام اور بڑھتے اختلافات کی وجہ ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں