ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

ویوو
Loading...

 ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون وائے 51 ایس متعارف کرا دیا ہے۔

دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون جیلی 2 متعارف

یہ نیا فون چین میں پیش کیا گیا جس میں 6.53 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فیس بک میسنجر میں نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

اس کے علاوہ سام سنگ کا ایکسینوس 880 فائیو جی پراسیسر اس کا حصہ ہے۔

 ویوو فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر سائیڈ میں موجود ہے۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فن ٹچ او ایس 10.5 سے کیا ہے۔

Loading...

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو شوٹر دیا گیا ہے، جبکہ 4 کے ریزولوشن ویڈیو ریکارڈنگ ممکن ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنج ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

وائے 51 ایس بلیک، بلیو اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا اور آئندہ ہفتے چین میں 1798 چینی یوآن (لگ بھگ 43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں صارفین خرید سکیں گے۔

(Visited 100 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں