آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (27th August 2020)

Loading...

حمل
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے اس سے نکل گئے اور یا کسی خبر کا انتظار کر رہے تھے وہ بھی اُن کو کسی وقت مل سکتی ہے۔

ثور
آج کا دن آپ کے لئے اچھی خبر لے کر آ رہا ہے،اب حالات اِن شاءاللہ آپ کے حق میں تیزی سے بدلیں گے اور جس بھی طرف سے امید تھی پوری ہو گی۔

جوزہ
جو لوگ کسی بڑے مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے اب نکل جائیں گے، آج کا دن مالی لحاظ سے بھی اچھا ہے اور گھریلو ماحول میں بھی بہتری کی خبر لائے گا۔

سرطان
بہن بھائیوں کے معاملے میں اب غصہ نہیں چلے گا، کوئی آپ کی بات کو برداشت نہیں کرے گا اس لئے آپ خاموشی سے صرف اپنے گھر کی خبر لے تو بہتر ہے۔

اسد
دوسروں سے امید رکھنا کسی بھی لحاظ سے اچھا نہیں، منہ کے بل گریںگے، آپ صرف حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھا کریں، توکل میں آپ کے لئے سب کچھ موجود ہے۔

سنبلہ
کسی بھی انجان کے ساتھ کام کرنے کی کوشش نہ کریں، نقصان ہو گا، ابھی آہستہ آہستہ چلیں آگے چلیں کر اِن شاءاللہ کارواں خوں بخود بنتے چلے جائیں گے، آسانیاں ہوں گے۔

Loading...

میزان
آج خوشی کرنے کا دن ہے، ایک رُکا ہوا اہم کام غیبی انداز میںہو جائے گا اور ایک طرف سے کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

عقرب
مالی طور پر آپ نے بڑے سخت دن گزارے ہیں،مگر اس کے ازالے کا وقت آ گیا ہے، کاروباری معاملات بھی ٹھیک ہو سکیں گے اور نئے سلسلے روزگار بھی بنے گے، اِن شاءاللہ۔

قوس
خواتین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور گھر میںقدرے خاموشی اختیار کریں تاکہ کسی قسم کاکوئی جھگڑا نہ ہو آج دوپہر کے بعد خاص قسم کی خبر خوشی دے جائے گی۔

جدی
اخراجات کا بگڑا ہوا توازن اب کافی حد تک سنبھل جائے گا، مگر روزگار میں تبدیلی کے اشارے بھی آ رہے ہیں۔آپ خاموشی سے ان پر غور کریں اور دور اندیشی سے کام لیں۔

دلو
آج کا دن اہم ہے، آپ کو اپنے کسی بڑے معاملے میں کامیابی حاصل ہونے کی امید ہے اور آج آپ کو اپنوں کی جانب سے خاص تعاون بھی حاصل ہو سکتا ہے۔

حوت
نیا رشتہ بن سکتا ہے،خواہشمند افراد کی مراد پوری ہونے جا رہی ہے، مگر دِل لگی والے معاملات سے بے حد دور رہنے کا مشورہ ہے۔ اس میں آپ پکڑے جائیں گے۔

(Visited 182 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں