پی ڈی ایم اے متاثرہ لوگوں کی بحالی کا کام کرے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے
Loading...

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر اور سکھن میں رہنے والے لوگ پھنس گئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا کیا جائے۔

احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے تباہی کی صورتحال ہے۔

وزیراعلیٰ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو پناہ دینے کے لیے ملیر کے علاقوں میں اسکولوں کی عمارتیں خالی کرائی جائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ لوگوں کی بحالی کا کام کرے۔

Loading...

بلاول بھٹو کا بیان

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز تک سندھ نے اپنی 90 سالہ تاریخ کی بدترین مون سون بارشیں دیکھی ہیں، آج بھی سپرمون سون کی تیز ترین بارشیں اور ریلےجاری ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ان لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو غیرمعمولی اور قدرتی آفت میں شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں