آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (27th October 2020)

Loading...

حمل
آپ کو کس بات کی جلدی ہے۔ کیوں غلط فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ اس وقت سکون سے اور حالات کا رخ دیکھ کر چلنے کی ضرورت ہے۔ اس لئے خاموشی اختیار کریں۔

ثور
جو لوگ کسی مشکل میں ہیں وہ آیہ کریمہ کا ورد شروع کر دیں اور ساتھ ہی دعائیں بھی تیز کریں۔ نیت صاف رکھیں اور دوسروں کے لئے اپنے اندر غصہ نہ رکھیں۔

جوزہ
آپ کی مشکل کا حل ان شاءاللہ دوپہر تک مل جائے گا۔ آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اب وہ کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آج بہتر دن ہی ثابت ہوگا۔

سرطان
غصہ طبعیت میں بوجھل بن جاری ہے۔ اندیشہ ہے کہ کسی سے جھگڑا نہ ہو جائے اس لئے آج درود شریف کو زبان سے جاری رکھیں اور درگزر سے کام لیں بس۔

اسد
آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں ہیں چند دن مزید انتظار کرنا ہوگا اور جس قدر ممکن ہو خاموشی سے کام لیں۔کچھ بدنظری کے اثرات بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔

سنبلہ
صرف اسی کام کو کرنے کی کوشش کریں جو آپ کے اپنے لئے ہے۔ بلاوجہ دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔یہ وقت ایسا نہیں ہے جہاں غلطی کی گنجائش موجود ہو۔

Loading...

میزان
صحت کا صدقہ جاری رکھیں اور اپنے کام کے حوالے سے پریشان نہ ہوں، ان شاءاللہ وہ جلد ہو جائے گا اور آج گھر میں غصہ نہیں کرنا خاص طور پر جوائنٹ فیملی والے۔

عقرب
جو چیز پردہ غیب سے آپ کو ملے وہ ہی باعث برکت اور رحمت ہے۔ خود سے کوشش کرکے حاصل کریں گے تو مشکل میں آجائیں گے۔ اس لئے سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔

قوس
تبدیلی والا ستارہ پوری شدت سے زائچے کی جانب آ رہا ہے۔ آپ کو کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لئے تیار رہان ہوگا اور نوکری وغیرہ کے معاملے میں خاص فوکس رکھیں۔

جدی
ان دنوں آپ کسی مشکل میں دکھائی دیتے ہیں اور اس کے براہ راست اثرات اب آپ کی صحت پر بھی پڑ رہے ہیں ۔اس لئے صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد شروع کر دیں۔

دلو
مخالفت کرنے والے بڑی دیر سے اپنی کوشش میں ہیں۔ اللہ پاک ہی میں جو آپ کو بچا رہے ہیں۔ آپ حسبِ توفیق صدقہ دیتے رہیں اور سورئہ ملک اور سورئہ الناس صبح و شام پڑھیں۔

حوت
مریخ زائچے میں ہونے کی وجہ سے غصہ بہت آ رہا ہے اور دماغ بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہا۔ اس لئے خاموشی اور درود شریف کا ذکر بہتر ہے ورنہ جھگڑا ہونے کا خطرہ ہے۔

(Visited 40 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں