کرونا سے سب سے زیادہ پشاور، کراچی اور حیدرآباد متاثرہ ہیں، این سی او سی

این سی
Loading...

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور، کراچی اور حیدرآباد شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں تمام چیف سیکرٹریز اور ماہرین صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

این سی او سی کے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا مثبت آنےکی سب سےزیادہ شرح پشاور میں19.65 ریکارڈ کی گئی جب کہ کرونا مثبت آنے میں کراچی کا دوسرا نمبر ہے جہاں شرح 17.73 فیصد ہے، تیسرے نمبر پر حیدرآباد ہے جہاں شرح 16.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کرونا دوسری لہر : 24 گھنٹے کے دوران 54 اموات، 3113 نئے مریض رجسٹرڈ

آزاد کشمیر میں کورونا مثبت آنےکی شرح 10.79 فیصد، بلوچستان 6.41، گلگت بلتستان 4.81، اسلام آباد 5.84، کے پی 9.25، پنجاب 3.59، سندھ 13.25، لاہور 4.52، راول پنڈی 11.49، کوئٹہ 9.77 اور مظفرآباد میں 10.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Loading...

این سی او سی کا کہنا ہے کہ علمائے کرام اور شادی ہال مالکان کےساتھ میٹنگ میں ایس او پیز پر عمل درآمدیقینی بنانے پرزور دیاگیاہے۔

اس موقع پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کا تحفظ ہے، عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنانےکے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں، وزارت صحت وقتاً فوقتاً صحت سے متعلق ہدایات جاری کررہی ہے۔

(Visited 41 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں