پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز
Loading...

لاہور: پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.

جس کے مطابق ن لیگی رہنماوں کو آج دوپہر اڑھائی بجے رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کیا جا رہا ہے جس کی مدت آج 27 نومبر سے یکم دسمبر تک ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے۔

Loading...

کرونا دوسری لہر : 24 گھنٹے کے دوران 54 اموات، 3113 نئے مریض رجسٹرڈ

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی.

تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کےلئے رہائی کی منظوری ملی ہے۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔

(Visited 48 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں