معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم

براڈ شیٹ
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال روز بروز بڑھ رہی ہے، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں اپوزیشن تماشہ بنارہی ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز نے 4544 ملازمین کو فارغ کردیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی معاشی اور مجموعی صورت حال پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے بھی حوصلہ افزا اعدادوشمار سامنے آئے ہیں تاہم معاشی ٹیم سے کہا ہے کہ صنعت کی بہتری کے لیے تمام ریاستی وسائل استعمال کریں

Loading...

اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے جلسے جلوس اور حکومت مخالف مہم پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال روز بروز بڑھ رہی ہے، پی ڈی ایم کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑ رہا، چوری کے پیسے چھپانے کے لیے لوگوں کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑا جا رہا ہے، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں تماشہ بنایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں لیبر ویزہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، یو اے ای حکام نے انتہائی تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کی حوصلہ افزائی کی ہے، عرب امارات کی ترجیح کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والی ورک فورس کی بحالی ہے جب کہ یو اے نے انتہائی پروفیشنل پاکستانی لیبر کیلئے گولڈن ویزا کی سہولت بھی دی ہے۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں