آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (28th Feb 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

28 فروری جمعہ۔ سرمایہ کاری کرتے وقت محتاط رہیں ورنہ مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ عزیز و اقارب کے ساتھ محبت بڑھے گی۔ عشق کے امور میں بہتری اور درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

ثور

28 فروری جمعہ۔ بیرون ملک سفرکے سلسلے میں آسانیاں ملیں گی۔ شریک حیات سے اختلاف رائے ‘ بدمزگی سے گھر کا سکون بربادہو سکتا ہے۔

جوزا

28 فروری جمعہ۔ اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے جو منافع بخش رہیں گے۔ غلط فہمیاں دور ہونگی۔ پیار محبت کی فضا قائم ہو گی۔قسمت کا ساتھ رہے گا۔

سرطان

28 فروری جمعہ۔ شریک حیات کی بے جا خواہشات کے باعث کشیدگی ہو سکتی ہے۔ معاملات غلط فہمی کا شکار رہیںسوچ مثبت رہے گی۔عزت و توقیر میں اضافہ ہو سکے گا۔

اسد

28 فروری جمعہ۔ کاروبار میں بہتری کیساتھ مالی پوزیشن بھی مستحکم ہو سکے گی۔ نامکمل کام مکمل کر سکیںگے ‘ذہن پر سے بوجھ کم ہو سکے گا اور آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کریں گے۔

سنبلہ

28 فروری جمعہ۔ بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔

میزان

28 فروری جمعہ۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ گھریلو مسائل کے باعث خواہ مخواہ کی ٹینشن رہے گی۔

عقرب

28 فروری جمعہ۔ جس کے باعث گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ شخصیت میں مزید نکھار آسکے گا۔شریک حیات کیساتھ تعلقات بہتر رہیں گے۔حسب حیثیت سواری لے سکیں گے۔

قوس

28 فروری جمعہ۔ آج کسی خوشگوار تبدیلی کی خبر ملے گی۔ اپنے ہم خیال افراد سے رابطہ کریں جو کھیلوں کے امور‘ موسیقی سے متعلقہ کاروبار یا کسی ایسے کاروبار کے معاملے میں مددگار ہوں جو فوائد کے لحاظ سے وسیع ہو۔

جدی

28 فروری جمعہ۔ مزاج آتشی ہوگا اس لئے فوری آرام کا بندوبست کریں اور غذا کی طرف خصوصی توجہ دیں صبح کو کوئی مالی معاملہ مسائل کا شکار ہوگا تاہم شام تک اس مسئلہ کا حل معلوم ہو جانے سے اطمینان مل جائیگا۔

دلو

28 فروری جمعہ۔ مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی اور مسائل درپیش رہیں گی۔

حوت

28 فروری جمعہ۔ دوستوں سے اختلاف رائے کا امکان ہے۔ دوسروں سے وابستہ توقعات میں ناکامی کا اندیشہ ہے۔ زیادہ کام سے صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ صحت جسمانی کا بھی خیال رکھیں۔

(Visited 34 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟,

اپنا تبصرہ بھیجیں