ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1408 تک پہنچ گئی

کورونا وائرس

ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1408تک پہنچ گئی ہے جب کہ وائرس سے 9 مریض جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 77  افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1408 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں اب تک 421، پنجاب میں 394، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 84، خیبر پختونخوا میں 123جب کہ اسلام آباد میں 25 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں اب تک 9 افراد جاں بحق اور 21 صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ اجلاس میں عسکری اور سول اداروں کے اعلیٰ حکام سمیت مشیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وفاقی وزراء، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاونین خصوصی اطلاعات چئیرمین این ڈی ایم اے بھی شریک ہوئے۔

کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے میں اپوزیشن بھی حصہ دار بنے، فردوس عاشق اعوان

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا سمیت ملکی معیشت کا جائزہ لیا گیا جب کہ معاون خصوصی ظفر مرزا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں حکومتی ریلیف پیکج پر بھی مشاورت ہوئی اور جزوی لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں معاشی استحکام کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان؛

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افراتفری اور خوف پیدا نہیں ہونے دینا، لوگ ازخود احتیاط کریں، عوام کی آسانی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ ادارے متحرک ہیں جب کہ اس وقت توجہ غریبوں کے راشن اور کھانے پینے کے انتظام پر ہے۔

(Visited 57 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں