آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (28th March 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟


حمل
28مارچ ہفتہ۔ بعض افراد آپ کے بنائے ہوئے منصوبے کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔ آپ کا کام اطمینان بخش ہو گا۔ رومانوی عنصر غالب رہے گا۔ سرمایہ کاری میں محتاط رہیں۔

ثور
28 مارچ ہفتہ۔ جائیداد کی خرید و فروخت سود مند ثابت ہو گی۔ عزیز و اقارب کی طرف سے کسی ذہنی پریشانی کا خدشہ ہے۔ نجی ذمہ داریوںمیں اضافہ ہو گا۔ خاندان کے افراد سے ملاقات کے مواقع ملیں گے۔

جوزا
28 مارچ ہفتہ۔ آپ اپنے آپ کو تھکا اور پریشان محسوس کریں گے۔ کام کے سلسلے میں مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ گھریلو سرگرمیوں میں خوشگواری رہے گی۔

سرطان
28مارچ ہفتہ۔ گھریلو اور سرمایہ کاری کے امور میں ترقی کا عنصر غالب رہے گا۔ تفریحی سرگرمیاں زیادہ ہوں گی۔ کام اور صھت جسمانی کے سلسلے میں کوئی مسئلہ نہ سامنے آئے گا۔

اسد
28 مارچ ہفتہ۔ خاندان کے کسی فرد کی صحت جسمانی کے بارے میں تشویش ہو گی۔ شادی بیاہ کے امور مصروفیت کا باعث بنیں گے۔ آپ اپنی زندگی کی خواہشات پوری کر سکیں گے۔

سنبلہ
28 مارچ ہفتہ۔ عزیز و اقارب یا دوستوں سے ملاقات کے سلسلے میں سفر پیش آئے گا۔ خاموشی سے کام کرنا مفید رہے گا۔ آپ نجی طور پر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ حالات سازگار رہیں گے۔

میزان
28 مارچ ہفتہ۔ سماجی امور میں آپ اپنی صلاحیتوں سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ کسی اہم خبر سننے کا امکان ہے۔ مہمانوں کی آمد و رفت کی وجہ سے مصروفیت میں اضافہ ہو سکے گا۔

عقرب
28 مارچ ہفتہ۔ خاندان کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ ملازمت حاصل کرنے میں کامیابی ہو گی۔ آپ گھریلو پریشانیوں کا خاتمہ کر سکیں گے۔ نئے دوست بنا سکیں گے۔

قوس
28 مارچ ہفتہ۔ تفریحی مقامات آپ کو خوشی دیں گے۔ تحفے تحائف کی خریداری کے سلسلے میں آپ مصروف رہیں گے۔ آپ کی آمدن میں اضافے کا امکان ہے۔ حالات ملے جلے رہیں گے۔

جدی
28 مارچ ہفتہ۔ رومانس کے لےے اہم دن ہو گا۔ تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ آپ اپنی خواہش کے مطابق سفر کر سکیں گے۔ سرمایہ کاری میں دوسرے افراد سے اختلافات کا خدشہ ہے۔

دلو
28 مارچ ہفتہ۔ آپ اپنے بارے میں اہم فیصلہ کریں گے۔ سماجی اور رومانوی امور میں تبدیلی کر سکیں گے۔ دوسرے افرادکی حمایت حاصل ہو گی۔ بعض افرد مسائل پیدا کریں گے جو کہ جلد ہی حل ہو جائیں گے۔

حوت
28 مارچ ہفتہ۔ زیادہ وقت تنہائی میں گزاریں گے۔ بعض امور میں پریشانی کا خدشہ ہے، لہٰذا فہم و فراست سے کام لینے کی ضرورت ہو گی۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ افشائے راز سے پریشانی کا خدشہ ہے۔

(Visited 38 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں