دنیا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی

دنیا بھر

دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 365 جبکہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 97 ہزار ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 365 جبکہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 97 ہزار ہوگئی ہے

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 33 ہزار افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں 9 ہزار 134 اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

loading...

اسپین میں 5 ہزار 138، چین میں 3 ہزار 295، ایران میں 2378 اور فرانس میں 1995 افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کرونا وائرس کا شکار

برطانیہ میں 759، نیدرلینڈز میں 546، جرمنی میں 350، بیلجیئم میں 289، سوئٹزرلینڈ میں 231 اور جنوبی کوریا میں 244 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، سڑکیں اور بازار سنسان پڑے ہیں، سیاحتی مقامات پر ہو کا عالم ہے، تجارتی مراکز بند ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہے، جبکہ عالمی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں