چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد : کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی ڈاکٹروں پر مشتمل خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، طیارے میں کورونا سے متعلق دوائیں ، سرجیکل ماسک اور طبی سامان بھی ہیں

چینی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے طبی امدادی سامان لے کر تیسرا کارگو جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی وائی ٹی او کارگو ائیر لائنز کی پرواز وائی جی 9067 نے آج دوپہر 12 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

تین دن کے دوران چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ تیسرا جہاز ہے۔ گزشتہ روز چینی حکومت نے شہر کنمنگ کے ائیر پورٹ سے 56 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیجا تھا۔

loading...

جب کہ اس سے قبل 25 مارچ کو بھی چین سے این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر ایک طیارہ کراچی پہنچا تھا۔

دنیا میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی

واضح رہے کہ چند روز پہلے علی بابا کے بانی جیک ما نے پاکستان سمیت چند ایشیائی ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان دینے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اب تک متاثرین کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہے۔

(Visited 25 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں