مودی سرکار آر ایس ایس کو مسلمانوں کیخلاف استعمال کر رہی ہے، شہباز شریف

ای سی ایل میں
Loading...

لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے بھارت میں مودی سرکاری کے زیر سرپرستی مسلمانوں کیخلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی انتہاء پسند تنظیم آر ایس ایس کے غنڈوں کے زیر اثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار آر ایس ایس کو مسلمانوں کیخلاف استعمال کر رہی ہے۔ بھارت مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کی نسل کشی کے مذموم ایجنڈے پر کاربند ہے۔

Loading...

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی سرپرستی میں انڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھڑکائی جانے والی نفرت انتہائی قابل مذمت ہے۔ مسلمانوں کے خلاف بڑی بے رحمی سے ناجائز اور غیر منصفانہ رویہ اختہار کیا جا رہا ہے۔

(Visited 35 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں