ہم اس ملک کو کسی بھی صورت تاریکی میں نہیں دھکیل سکتے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان
Loading...

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر 18ویں ترمیم ختم ہوئی یا اس میں ردو بدل کیا گیا تو سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید تین ہفتے دینے کی منظوری

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے پاس کی تھی اور تمام سیاسی جماعتیں آئینی اصلاحاتی کمیٹی میں شریک تھیں، خدا جانے کس کے ایجنڈے پر 18ویں ترمیم کو ختم کرنے یا ترمیم کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن اگر 18ویں ترمیم کو ختم کیا گیا یا پھر اس میں ردو بدل کیا گیا تو سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی ایک شق کو ختم کیا جاتا ہے تو ازسرنو قانون ساز اسمبلی تشکیل دینا پڑتی ہے، قوم ستر سال سے زائد کا وقت کاٹ چکی ہے اور اب یہ ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Loading...

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مستقبل کو تاریک کرنے کے سفر کے حق میں نہیں اور ہم اس ملک کو کسی بھی صورت تاریکی میں نہیں دھکیل سکتے اور نہ داؤ پر لگاسکتے ہیں۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں