روسی ماہرین کا کرونا ویکسین سے متعلق بڑا دعویٰ

ماسکو: روسی بائیوٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا کہ ان کی بنائی کرونا ویکسین کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سے جاری ہے اور جلد ہی اس سے کویڈ 19 کے مریضوں کاعلاج کیا جاسکے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دوا درحقیقت جوڑوں کےدرد کے لئے تیار کی جارہی تھی لیکن اس کے کورونا کے علاج کے لئے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، کمپنی نے دعویٰ کیاکہ جلد کرونا ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی۔

روسی وزیر صحت کا کرونا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بیماری کے تمام مراحل میں لوگوں کے علاج کے لئے پہلے سے ہی دوائیں تیار کررہے ہیں اور وہ استعمال ہورہی ہیں، ہم ایک ویکسین تیار کرنے پر بہت محنت کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں کلینکل ٹرائلز شروع ہوجائیں گے۔

کرونا پر قابو پانے والا پہلا ایشیائی ملک کونسا ہے…. ؟

جیسے جیسے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے تو روس اس وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن رہا ہے، امریکا کے بعد روس میں سب سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

loading...

روس میں اب تک 3 لاکھ سے زائد کورونا کے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ مہلک وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

صرف جمعرات کے روز روس میں کورونا کے قریباً 9 ہزار کیس سامنے آئے ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی رفتار سے کورونا پھیلتا گیا تو روس وبا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔

(Visited 23 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں