سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان میں کرونا وائرس کی تشخیص

کراچی: سندھ اسمبلی کے مزید دو ارکان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوگئی ہے۔

رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو اور سعدیہ جاوید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ دونوں ارکان کا تعلق حکمران جماعت پیپلز پارٹی سے ہے۔ سعدیہ جاوید نے ایک روز قبل منگل کو کرونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

سعدیہ جاوید کے مطابق اب تک کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے احتیاطی طور پر نجی لیب سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

loading...

میں تصورنہیں کرسکتا تھا کہ ملک کو اس قدرنقصان پہنچایا جائیگا، ڈاکٹر عارف علوی

ادھر پیپلز پارٹی کے ملیر سے منتخب رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو بھی کرونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے مجموعی طور پر آٹھ ارکان کرونا پازیٹو کا شکار ہوچکے ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزراء سعید غنی، غلام مرتضی بلوچ، سہراب سرکی،، لیاقت آسکانی، سعدیہ جاوید، ساجد جوکھیو، جی ڈی اے کے سید راشد شاہ، ایم ایم اے کے سید عبدالرشید اور ایم کیو ایم کی منگلا شرما شامل ہیں۔

(Visited 16 times, 2 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں