آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (28th May 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
اس وقت مشتری آپ کے زائچے کے ذاتی گھر میں آ رہاہے۔ ان شاء اللہ امید ہے کہ آپ اس بے شمار معاملات سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے، وہ بھی جلد۔

ثور
ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں اور صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اپنے اور اپنے گھر والوں کی،پیسوں کا لین دین اور پراپرٹی وغیرہ کی خریداری میں بالکل بھی نہ آئیں۔

جوزہ
آج کا دن اچھا ہے۔ کافی دنوں سے سخت مشکل دن سے گزرے ہیں۔ اب صورت حال میں بڑی اچھی تبدیل آ رہی ہیں۔ آج کا دن آپ کی مالی پوزیشن کو مضبوط بھی کرے گا۔

سرطان
جو لوگ اپنے گھر میں کشیدگی کی وجہ سے پریشان تھے۔ ان شاء اللہ اب وہ اس مشکل سے نکل جائیں گے اور دلوں میں اب دوبارہ محبت والا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

اسد
آج کا دن اچھا ہے۔ کافی معاملات میں اچھی خبر آئیں گی اور جن مسئلے کو لے کر پریشان تھے، ان کا حل بھی اب جلد ہونے والا ہے۔ بالکل بے فکر ہو کر چلیں۔

سنبلہ
ان دنوں جس بھی نئے سلسلے کو شرع کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے ابھی صبر سے کام لیں۔ مناسب وقت نہیں جب وقت آئے گا تو حالات خودبخود بن جائیں گے۔

loading...

میزان
آپ کو آج کسی جانب سے اچھی خبر ملے گی اور اولادکے سلسلے میں بھی جاری ٹینشن ختم ہوگی۔ آج وہ پریشانی ختم ہوگی۔ جن کا تعلق روزگار کے حصول سے ہے۔

عقرب
آپ اب دوبارہ کسی دوسرے کا اعتبار کرنے کی غلطی نہ کریں اور نہ ہی اپنے رقم ادھار وغیرہ میں دیں اس کی واپسی ناممکن ہو جائے گی۔ نیا رشتہ بھی ابھی طے مت کریں۔طے مت کریں۔

قوس
کوئی فائدہ اب جلد آپ کے سامنے ہو گا۔ آپ کو اس کی خبر کسی وقت بھی مل سکتی ہے اور آپ کو بندش وغیرہ جیسے معاملات سے بھی ان شاء اللہ نجات مل جائے گی۔

جدی
عقل سے کام لیں۔ ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ دوسروں کی باتوں میں نا آئیں۔ پچھلے دنوں جن مشکلات کا سامنا تھا۔ اب وہ روزانہ کم سے کم ہوتی جا رہی ہیں۔

دلو
جو آخر سامنے آ رہی ہے۔ اس کے بارے میں اچھی طرح غور و فکر کریں پھر جواب دیں۔ آج دن تو اچھا ہے۔ اور کوئی رُکا ہوا کام میں ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

حوت
آج امید ہے کہ آپ کسی اہم کام میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوتا دکھائی دے رہے ہیں۔ اور اگر نماز پر توجہ اور ذکر الٰہی رہا تو بڑی جلدی پریشانیوں سے نجات حاصل کر لیں گے۔

(Visited 35 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں