اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تدبیر کورونا سے نمٹنے میں کام آئی، وزیراعظم

وزیراعظم
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کروایا۔

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر  بلوم برگ  کا ایک مضمون شیئر کیا جس کے مطابق یورپی ممالک یعنی جرمنی، اٹلی، فرانس، پرتگال وغیرہ میں مستقبل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے۔

جعلی اسناد معاملہ : غیرملکی ایئرلائنز کی بھی پاکستانی پائلٹس وملازمین کے خلاف کارروائی

اس مضمون کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ’اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔ مجھےفخر ہےکہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں  وطنِ عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنےکیلئے یہ تدبیر میرے کام آئی۔‘

Loading...

ایک لیٹر پیٹرول پر 30 روپے لیوی اور 14 روپے جی ایس ٹی وصول کررہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گےانشاءاللہ۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کیسز بڑھنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے سے متعلق 20 شہروں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نےہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں