اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا

کیسز
Loading...

اسلام آباد: اسلام آباد میں کرونا کیسز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کرونا کے مزید 22 کیسز سامنے آگئے۔ کورونا کے نئے کیسز میں 15 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے متعلق نیا انکشاف کردیا …!

اسلام آباد میں گزشتہ روز بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 کیسز سامنے آئے۔ اس کے علاوہ بلیو ایریا، ایف سیون اور جی تیرہ میں 3،3 کیسز، جی نائن، آئی ٹین اور آئی ایٹ ٹو میں 2،2 جب کہ میڈیا ٹاؤن میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا۔

loading...

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15515 تک جاپہنچی ہے۔ ان میں سے 14705 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا سے 175 اموات ہوچکی ہے جبکہ اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 635 ہیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں