طوفانی بارشوں کے باعث کراچی میں آج عام تعطیل

طوفانی بارشوں
Loading...

کراچی: شہر میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی شدید متاثر ہونے کے باعث وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےآج کراچی ڈویژن میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کل سندھ بھر میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے، ریونیو کے دفاتر بھی کام کریں گے۔

ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق تعطیل صرف کراچی ڈویژن میں ہوگی چیف سیکریٹری سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا۔

loading...

کراچی میں بارش سے تباہی، آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی کراچی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہر کی تمام مرکزی شاہراہیں، کاروباری مراکز اور مارکیٹیں زیر آب آگئیں.

اکثر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جس کے باعث شہر میں زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگئی ہے۔ یاد رہے محکمہ موسمیات نے جمعے کی صبح تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

(Visited 38 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں