افغان امن معاہدہ : ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ
Loading...

اسلام آباد: افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گئے، وہ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور دیگر اعلی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔،

وہ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور دیگر اعلی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ کے ساتھ افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے ممتاز ممبران پر مشتمل ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

کٹھن حالات میں اعلی کارکردگی دکھانا عمران خان کی حقیقی پہچان ہے، شبلی فراز

وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں ایک پروگرام میں کلیدی اسپیکر کے طور پر خطاب اور میڈیا کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

loading...

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ کے دورے سے افغان امن عمل اور پاک افغانستان دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی، دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ، مذہبی اور ثقافتی اقدار اور روایات کی جڑیں بہت ہی گہری ہیں، پاکستان افغان عوام کی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں