آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (28th September 2020)

Loading...

حمل
آج آپ کو اپنی زبان پر قابو رکھنا ہوگا کسی غلطی کا اندیشہ ہے اور آپ کو اس میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آج صرف خاموشی سے روز گار دیکھیں۔

ثور
روزگار میں جو دشواریاں چل رہی تھیں وہ اب کافی حد تک ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں آج ان شاءاللہ اس میں خوشی کی خبر ہے۔ اور کچھ رقم بھی ہاتھ لگے گی۔

جوزہ
ایک دوست کسی حوالے سے مدد کو تیار ہوگا بہت ہی قریبی عزیز کی خرابی صحت کی اطلاع بھی ملے گی اور ایک معاملے کو لے کر غور و فکر ہوگا گھر پر توجہ درکار ہے۔

سرطان
آپ کی بڑی فکر ختم ہو گی ایک بند سلسلہ دوبارہ چلنے کی امید ہے کسی بھی کام میں جو رکاوٹ آ رہی تھیں وہ اب تیزی سے ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اچھا دن ہے۔

اسد
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں وہ سب ٹھیک کر دے گا ان شاءاللہ اور آپ کو ہر مشکل سے نکالنے میں مدد گار ہوگا۔

سنبلہ
آپ کی ایک پرانی کوشش اب کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے اور ساتھ ہی رقم کا بھی بندوبست ہو سکتا ہے۔ آج کا دن گھریلو ماحول میں بھی کشیدگی کو ختم کرے گا۔

Loading...

میزان
اچھا اور برا ہی اہم کامیابی دلانے والا دن ہے آپ کو بڑی پریشانی سے نجات ملے گی۔ اور خاص طور پر اولاد کے حوالے سے اچھی خبریں بھی ضرور ملیں گی۔

عقرب
کسی چیز کے اثرات محسوس ہو رہے ہیں۔ آپ کو سورہ قلم کی آخری دو آیات کو صبح شام پڑھ کر خود پر پھونک لینے کا مشورہ ہے اور ذرا اپنی اصلاح بھی کریں یہ ضروری ہے۔

قوس
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی مشکل کا شکار چلے آرہے ہیں وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اور آج چھوٹی موٹی رقم کا حصول بھی آسان ہو رہا ہے ان شاءاللہ۔

جدی
وراثتی امور میں جن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا تھا وہ اب جلد دور ہوں گی امید ہے کہ آپ کے حق میں کافی کچھ بہتر ہوگا اور اپنوں کا ساتھ بھی برقرار رہے گا۔

دلو
جو لوگ اپنے دل کو قابو میں نہیں رکھ پا رہے وہ بری طرح کسی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ اس لئے فوری توبہ کر کے پیچھے ہٹ جائیں تو بہتر ہے صرف روزگار پر توجہ دیں۔

حوت
ایک بھی ایسا مسئلہ نہیں ہے جو تنگ کر سکے آپ نے بلا وجہ اپنے سر کوئی بات سوار کی ہوئی ہے سب اچھا ہے۔ جو کام کر رہے ہیں بس اس پر محنت کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(Visited 96 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں