جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کب کرے گی…؟

پی سی بی چیئرمین
Loading...

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سیریز کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔

مہمان ٹیم آئندہ سال جنوری فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا دورہ چار ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ ساؤتھ افریقین ٹیم کی 20 جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔ مہمان ٹیم سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ سیریز لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

مصباح الحق نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں 28 جنوری سے کھیلا جائے گا جبکہ 2009 کے بعد لاہور کو پہلی بار ٹیسٹ میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔پاک جنوبی افریقہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں فروری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

Loading...

ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ پاک جنوبی افریقہ سیریز بھی زمبابوے کی طرح کوویڈ نائنٹین پروٹوکولز کے تحت کھیلی جائیگی۔

(Visited 50 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں