پاکستانی عمرے کی درخواستیں کب سے جمع کروا سکیں گے ….؟

عمرہ پالیسی
Loading...

کراچی: سعودی حکومت نے کرونا وبا کی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قوائد و ضوابط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین یکم نومبر 2020 سے عمرہ کی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ سعودی حکومت نے ایئر لائنز ٹورز آپریٹرز اور زائرین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کر دیے۔

عمرہ زائرین کو ایئر لائنز سماجی فاصلوں کے ساتھ سعودیہ لانے کے پابند ہوں گے، عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں داخلے کے لیے منظور شدہ لیبارٹیز سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ اپنی روانگی سے قبل ایئر پورٹ کاونٹرز پر جمع کروائیں گے۔

loading...

سعودی عرب کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت

سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایس او پی کے مطابق 18 تا 50 سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے، عمرہ زائرین میں ضعیف العمر افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین ہوٹل ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اپنے ملک سے ہی بکنگ کروا کر آئیں گے۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں