پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی
Loading...

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے.

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کارویہ مایوس کن ہے،حکومت کے کورونا کنٹرول کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ،

منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا، صحت کے شعبے کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، اپوزیشن محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی ہے۔

Loading...

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول پر رہائی میں توسیع دی، فردوس عاشق اعوان

عثمان بزدار کا کہنا تھا دکھی انسانیت کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کورونا کنٹرول کے لئے اقدامات کر رہی ہے،

عوام کے تعاون سے کرونا کی حالیہ وباء پر بھی قابو پائیں گے، حکومت ہر قدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہے ہیں، حکومت کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔

(Visited 33 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں