پہلا ٹی 20 : انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ کو
Loading...

کیپ ٹاﺅن : انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے این مورگن کی قیادت میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقہ کو مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر179 رنز بنائے۔

فاف ڈوپلیسی نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے جبکہ انگلش فاسٹ باﺅلر سیم کیورین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

loading...

پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو پہلی بار دورے کی دعوت دیدی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے جانی بیرسٹو کی ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ ہدف 5وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا،

جونی بیرسٹو کو عمدہ بلے بازی کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

(Visited 34 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں