ملتان: اپوزیشن جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچ گئے

جلسہ گاہ
Loading...

ملتان: ملتان میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچ گئے، قاسم باغ کے گیٹ کے تالے توڑ دیئے۔

اپوزیشن جماعتوں نے گیلانی ہاؤس سے قلعہ کہنہ قاسم باغ تک ریلی نکالی، گھنٹہ گھر چوک پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا۔ انتظامیہ نے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لئے مقدمات کے اندراج کیساتھ گرفتاریوں بھی کیں اور جلسہ گاہ کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کیٹرنگ، پینا فلیکس تیار کرنے پر متعلقہ دکانداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، جلسے کو روکنے کے لیئے جلسہ گاہ میں بھی پانی چھوڑا گیا۔

Loading...

شاہ محمود قریشی نے اماراتی وزیر کو ویزہ کے متعلق مشکلات سے آگاہ کردیا

پی ڈیم ایم کے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری، مریم نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے، جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی میزبان جماعت جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا۔

(Visited 35 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں