سندھ ہائی کورٹ نے DIG خادم حسین رند ,SSP ڈاکٹر رضوان کے تبادلےغیر قانونی قرار دے دیئے

خادم حسین رند

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار دے دیئے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسران کے تبادلے سے متعلق جبران ناصر کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی خادم حسین رند اور ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کے تبادلے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسران کے تبادلوں میں سندھ پولیس ایکٹ کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی گئی۔

آئی جی سندھ نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اپنے افسر کے خلاف خط لکھ دیا

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ آئی جی سندھ سے مشاورت کے بغیر افسران کا تبادلہ نہیں کیا جا سکتا، سندھ حکومت افسران کے تبادلے کے لیے آئی جی سندھ سے مشاورت کی پابند ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دونوں پولیس افسران کے تبادلے پر حکم امتناع جاری کر رکھا تھا۔

(Visited 22 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں