خواب پورے کرنے کی بہترین عمر کونسی ہے….؟

خواب پورے کرنے

 کہا جاتا ہے کہ ٹین ایج میں لوگوں میں خواب دیکھنے  کی اور خواب پورے کرنے کی جستجو اور جذبہ سب سے زیادہ ہوتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے برعکس ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔

 نئی ریسرچ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ 33سال کی عمر وہ عمر ہوتی ہے جب انسان میں کچھ کر گزرنے کی خواہش سب سے زیادہ ہوتی ہے اور اسی عمر میں انسان کے اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں بوپا ہیلتھ کلینکس کے سائنسدانوں نے 2 ہزار سے زائد برطانوی شہریوں پر تجربات کیے۔ ریسرچ کے نتائج میں سامنے آیا کہ 33 سال کی عمر میں انسان سب سے زیادہ خود اعتماد ہوتا ہے اور اس میں توانائی کا لیول بھی اسی عمر میں سب سے زیادہ ہوتا ہے  اور انسان اس عمر میں سب سے کم سستی کا شکار ہوتا ہے۔ خواب پورے کرنے کی خواہش بے حد زیادہ ہوتی ہے.

حاملہ خواتین کے ساتھ ایسا کیوں کیا جارہا ہے…؟

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نوین پوری کا کہنا تھا کہ ”میں لوگوں کو نصیحت کروں گی کہ جب وہ زندگی میں اپنی منزل کا تعین کر رہے ہوں تو یہ کام کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو حقیقت پسندی کے ساتھ ذہن میں رکھیں۔

آغاز ہمیشہ چھوٹے مقصد سے کریں۔ جب آپ اس چھوٹے مقصد کو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے تو اس سے آپ کو بڑے مقاصد تک پہنچنے کا حوصلہ ملے گا۔“

(Visited 75 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں