ملک کو ڈیفالٹ سے نکالتے ہوئے غریب پر منہگائی کو بوجھ پڑا، شیخ رشید

شیخ رشید

فیصل آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں سے نفع نہیں ہوسکتا، فریٹ ٹرینوں سے آمدن ہوتی ہے، 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 10 مئی سے پہلے پہلے ریلوے میں انقلاب آنے جارہا ہے۔

کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا شہری کی حالت خطرے سے باہر قرار دیدی گئی

شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے نکالتے ہوئے غریب پر منہگائی کو بوجھ پڑا، عمران خان کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ طاقتور مزید طاقتور ہو، ڈیل ہویا ڈھیل کوئی فرق نہیں پڑتا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی عمران خان کی جیب میں ہیں، یہ حکومت کےخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر شیخ رشید نے کہا کہ کورونا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ریلوے مسافروں کو کورونا سے بچانے کے لیے کل ریلوے بورڈ کی میٹنگ ہے۔

بھارت کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ بھارت انتہا پسندوں کی ترجمان ریاست بن چکاہے، مودی نے سارا ہندوستان کشمیر بنا دیا ہے، دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا،امریکا اس پر نوٹس لے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

شیخ رشید,

اپنا تبصرہ بھیجیں