ملک بھر میں مرد زیادہ کرونا وائرس کا شکار ہیں , وزارت قومی صحت

Loading...

اسلام آباد: وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

وزارت قومی صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے اور وائرس سے انتقال کرنے والے 80 فیصد افراد 51 برس سے زائد عمرکے مرد ہیں۔

وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 65 فیصد 50 سال سے کم عمر ہیں۔

Loading...

ایف بی آر کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ کورونا وائرس سے اب تک انتقال کرنے والے افراد میں 71 فیصد دیگر جان لیوا امراض کا شکار بھی تھے جب کہ انتقال کرنے والوں میں سے 94 فیصد افراد زیر علاج رہنےکے بعد گزر گئے اور کورونا سے موت کا شکار ہونے والوں میں سے 61 فیصد وینٹی لیٹرز پر رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 300 سے زائد افراد وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔

(Visited 49 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں