حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
Loading...

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کوئی ریفرنس نہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ 11 ماہ میں حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا، نیب نیازی گٹھ جوڑ آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس تک فائل نہ کر سکا۔

Loading...

ہم اس ملک کو کسی بھی صورت تاریکی میں نہیں دھکیل سکتے، مولانا فضل الرحمان

مودی سرکار آر ایس ایس کو مسلمانوں کیخلاف استعمال کر رہی ہے، شہباز شریف

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کا آٹا، چینی چور عمران اور اور بزدار صاحب کو انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے انکوائری کے لئے حراست میں ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کو 110 ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں اور 150 ارب کے پشاور میٹرو کے گڑھے کھودنے والوں کو گرفتار نہیں کرتا۔

(Visited 25 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں