کرونا حالات کے باعث عمرہ تاحکم ثانی معطل رہے گا: سعودی وزارت مذہبی امور

ریاض: سعودی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر عمرہ اور زیارت ابھی معطل رہیں گے تاہم اس پر نظر ثانی ہوتی رہے گی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے کہا کہ عالمی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین غور کر رہے ہیں اور صورتحال جیسے ہی بہتر ہوگی تو اسی حوالے سے کوئی بہتر فیصلہ کیا جاسکے گا جب کہ ملک میں معطل ہونے والی معمولات زندگی اب آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے تاہم حج وعمرہ کی بحالی کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 جون کو مکہ مکرمہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی جس کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی جائے گی البتہ حرم مکی شریف میں موجودہ ضوابط کے تحت نماز ادا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے دیگر شہروں کی طرح مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 31 مئی سے ہوگا۔

سعودی عرب میں تمام مساجد باجماعت نمازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 جون کو مکہ مکرمہ کی مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی جس کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باجماعت نماز ادا کی جائے گی البتہ حرم مکی شریف میں موجودہ ضوابط کے تحت نماز ادا کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے دیگر شہروں کی طرح مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز  31 مئی سے ہوگا۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں