حکومت کہیں نہیں جارہی اپنی مدت پوری کریں گے ، عمران خان

انٹرنیشنل فلائٹس
Loading...

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف روز حکومت کے خاتمے کے بیانات دیتی ہے تاہم حکومت کہیں نہیں جارہی اور ہم اپنی مدت پوری کریں گے۔

حکومتی و اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک چلانے کے لیے پیسے نہیں تھے اور معیشت بہتر ہوئی تو کورونا وائرس آگیا لیکن شدید مالی مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ دیا۔مشکل ترین حالات میں مجبورا مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔ رواں سال کا بجٹ مشکل ترین مالی حالات میں پیش ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، اپنی مدت پوری کرےگی۔ اپوزیشن روز حکومت ختم ہونے کے بیانات دے رہی ہے۔ وہ اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی ہے جو 30 سال حکومت کرچکی ہے۔

مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں توسب اچھا ہوجائےگا۔ جو لوگ ملک کو تباہی کےدہانے پر لے کر آئے ان سے کیسے ہاتھ ملاؤں؟ بہت پہلے بتایا تھا مشکل وقت آئے گا تو یہ سب اکٹھے ہوں گے۔ یہ عوام کے مفاد میں نہیں، اپنی کرپشن کے دفاع کے لیےاکٹھے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن صرف اور صرف ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف تحریک انصاف ایک نظریاتی اور جمہوری سیاسی جماعت ہے۔ اس ملک کوصرف اورصرف پی ٹی آئی ہی بدل سکتی ہے۔ پارٹی میں جمہوریت ہے اور سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے تاہم پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں سب متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں تمام ارکان کی حاضری ضروری ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے واقف ہوں۔ کورونا صورت حال کے پیش نظر ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کم ہوئیں۔ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے گی۔

Loading...

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کی روک تھام کے لیے حکومت نے مؤثر حکمت عملی اپنائی۔ کورونا وبا کی صورت حال میں پہلے دن سے لاک ڈاون کے خلاف تھا۔ اس بحران سے مقابلے لیے سمارٹ لاک ڈاون کی طرف گئے۔ آج دنیا لاک ڈاون کی بجائے سمارٹ لاک ڈاون کی طرف جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ عوامی مفاد کے خلاف نہیں جائیں گے، عمر ایوب

وزیر اعظم نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ واضح رہے وزیر اعظم نے آج بجٹ کی منظوری اور سیاسی صورت حال پر اعتماد میں لینے کے لیے حکومتی اراکین اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشایہ دیا تھا۔

حکومتی ارکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر سوالات وزیر اعظم سے سوال کیے اور اس فیصلے بعد عوامی حلقوں میں ہونے والی تنقید پر اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول مہنگا ہونے کے باوجود ہم نےقیمت کم بڑھائی۔ پاکستان خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے

(Visited 28 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں