آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (29th June 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل
آج کل مالی طور آپ کے مشکل دن چل رہے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ کافی ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں،ابھی انتظار کرنا پڑے گا، صبر کا پھل میٹھا ہی ہوگا۔

ثور
جن لوگوں کو عرصہ دراز سے کسی جانب سے بندش جیسی صورتحال کا سامنا ہے وہ جلد اس سے نکل جانے میں کامیاب ہونے گے۔ ستاروں کی پوزیشن نشاندہی کر رہی ہے۔

جوزہ
آج کل آپ کے لئے جو بات مشکل بنی ہوئی ہے۔ اگلے 24گھنٹوں میں وہ آسان ہو جائے گی اور آپ کو ذہنی سکون نصیب ہوگا، بیماری سے بھی اب شفاءہے۔

سرطان
اس وقت اپنوں کی جانب سے اختلافات کا سلسلہ چل سکتا ہے۔ اپنا غصہ قابو میں رکھ کر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ ورنہ رشتے بے حد دور ہو جائیں گے یہ خیال رہے۔

اسد
جو لوگ تعلیم کے حوالے سے پریشان تھے۔ اب ان کو اس بارے میں اچھی خبریں ملیں گی اور اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی کوئی نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔

سنبلہ
آج اہم دن ہے۔ آپ کو کسی جانب سے اچھی خبر ہی دے گا اور جس قدر بھی مشکلات محسوس کی جا رہی تھیں وہ اب تیزی سے کم ہونا شروع ہوں گی۔

میزان
آج آپ خود کو مجبور سمجھ رہے ہیں اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں۔ اس میں ناکامی ملتی ہے اس لئے رجوع الٰہی کرنے کا مشورہ ہے۔ اس کے بغیر ہم کچھ نہیں

عقرب
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کےلئے بہت کچھ ہے۔ اس پر نظر رکھیں اور خود کو سپرد اللہ کریں وہ سارے مسئلے ٹھیک کر دے گا۔ مگر خود جلد بازی بالکل بھی نہ کریں۔

قوس
اس وقت آپ کسی مشکل کا شکار ہیں اور اس سے نکلنے کا کوئی بھی راستہ دکھائی نہیں دے رہا۔ ان حالات میں استخارے سے مشورہ لینے کی اشد ضرورت ہو رہی ہے۔

جدی
آج آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ہے اور دوائیوں کے بجائے پرہیز سے کام لینا ہوگا اور جو لوگ ااحتیاط نہیں کریں گے وہ مشکل میں آ سکتے ہیں۔

دلو
اپنے معاملات ٹھیک رکھیں اور اللہ پاک سے مدد طلب کریں کہ اس کے سوا کوئی مشکل کشا نہیں ہے اور یہ ہی سیدھا راستہ ہے۔ آپ کی بقاءاسی میں ہے۔

حوت
حالات جس قدر بھی خراب کیوں نہ ہوں۔ ستاروں کی پوزیشن بتا رہی ہے کہ ان شاءاللہ آپ ہر مشکل سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور کوئی نقصان بالکل نہ ہوگا

(Visited 45 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں