ایلوویرا کے یہ فائدے جانتے ہیں…؟

ایلوویرا

ایلوویرا کی غذائی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں پوٹیشیم، آئرن، زینک، کیلشیم، کولورین اور میگنیشیم جیسے نہایت مفید منرلز بھی شامل ہیں اور اس کے علاوہ کوار گندل میں بارہ اقسام کے وٹامن دوسو فوٹونیوٹرنٹس اور 20 اقسام کے ایسے امائنوایسڈ پائے جاتے ہیں جو ہمارا جسم خود نہیں بناتا اور یہ تمام اجزاء ہمارے جسم کے لئے بے حد ضروری ہوتے ہیں-

وزن کم کرنے میں مفید

ایلوویرا کا جوس ایک آسان اور قدرتی طور پر وزن کم کرتا ہے یہ میٹابولیزم کی گرفتار کو تیز کرکے وزن کم کرتا ہے اور چربی گھلانے میں مدد کرتا ہے-

میدے کی تیزابیت گیس اور ہاضمے کے لیے مفید.

مختلف کیمیکلز اور سپرے سے پیدا ہونے والی سبزیاں جسم میں تیزابیت کی مقدار کو بڑھا دیتی ہیں جو ہمارے لئے نہایت نقصان دہ ہے لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں کیوں کہ جسمانی تیزابیت کو متوازن رکھنے کے لیے آپ ایلوویرا کا استعمال کر سکتے ہیں ایلوویرا کے جوس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال آپ کے ہاضمے کو بہتر کرتا ہے اور نظام ہاضمہ میں پیدا ہونے والے امراض مثلاً گیس وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتا ہے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے ایلوویرا یا کوار گندل کا جوس امائنوایسڈ اور نیوٹریشنز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ سکن کے سیلز کو بدلنے کے ساتھ کولیگن کو مستحکم کرتا ہے جس سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے-

جراثیم کے خاتمے میں مددگار

صبح سویرے ایلویرا جوس پینے سے آپ کے جسم میں موجود ایسے جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے جو خون کے خلیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں-

خون کی کمی اور لبلبے کی بیماریوں سے بچاؤ میں مفید

ایلوویرا کا جوس نہار منہ پینے سے جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی اور ساتھی بیماریوں کا سبب بننے والے زہریلے مادوں کا اخراج ہوتا ہے اس کا لبلبے کی خرابی سے بھی بچاتاہے-

کرونا سے صحتیاب ہونے والوں میں اینٹی باڈیز کتنے دن تک رہتی ہیں ….؟

بالوں اور جلد کے لئے انتہائی مفید

ایلوویرا جہاں پیٹ کے امراض کیلئے مفید ہے وہیں اس کے فوائد چہرے کی جلد اور بالوں پر بھی دیکھے گئے اس کا استعمال نہ صرف بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ بالوں کا پی ایچ لیول بھی برقرار رکھتا ہے جبکہ ایلوویرا چہرے کے داغ دھبے اور چھائیوں کو بھی دور کرتا ہے رنگ کو صاف اور جلد کو پرکشش بناتا ہے اسے جلد پر کریم کی طرح بھی استعمال کیا جاسکتا ہے-

قوت مدافعت بڑھائیں

صحت کی غذائیت سے بھرپور ایلوویرا کا جوس آپ کے جسم میں قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے جسم سے فاسد مادے خارج کرتا ہے ایلوویرا انتریوں سے گزرتے ہوئے زہریلا مادہ جذب کرلیتا ہے اور بڑی آنت کے ذریعے خارج کردیتا ہے اس طرح جسم سے سارا فلا ٹھیک طرح سے خارج ہوتا ہے اور زہریلے مواج سے نجات ملتی ہے-

نظر کو طاقتور بنائے

ایلوویرا نظر کو طاقتور بنانےمیں بھی نہایت مفید ہے اس کے لیے ایلوویرا کا ایک ٹکڑا لے کر اس میں سے ایک بڑا چمچ گودا نکال کر اسے نگل لیں روزانہ صبح شام خالی پیٹ ایک مہینے تک استعمال کریں-

کولیسٹرول سال میں کمی

ایلوویرا کا جوس کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے جو بڑی عمر کے افراد کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اس کے علاوہ یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے-

زخموں کا جلدی بھرنا

زخموں کو قدرتی طور پر جلدی بھرنے کے لیے یہ جوس بہترین ہے اس دوا سے نا صرف زخم جلدی بھر جاتے ہیں بلکے درد میں بھی آرام آتا ہے-

ایلوویرا استعمال کرنے کا طریقہ

ایلوویرا کا جوس نہار منہ استعمال کرنا چاہیے اور 20 ملی لیٹر ایلوویرا کے جوس کو پانی یا جوس کے ایک گلاس میں ملا کر استعمال کریں اچھے ذائقہ کے لئے اس میں
شہد ملا کر بھی استعمال کرسکتے ہیں-

احتیاطی تدابیر

ایلوویرا یا کوار گندل میں کافی زیادہ فوائد ہونے کے باوجود بھی اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے اس کے علاوہ دوران حمل خواتین کے مخصوص ایام کے دوران اور اگر آپ کو بواسیر، جگر اور پتے کی بیماری ہے تو بھی کوار گندل کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے-

(Visited 20 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں