عید الاضحیٰ پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کا اعلان

جنگ بندی
Loading...

افغان طالبان کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 روز کے لیے سیز فائر کا اعلان کیا گیا جس کے جواب میں افغان حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 دن کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر طالبان کسی قسم کی شدت پسند کارروائی نہیں کریں گے البتہ اپنا دفاع ضرور کریں گے اور اس کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے 3 دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان حکومت نے بھی سیز فائر کا اعلان کردیا، افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے طالبان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی فورسز کو جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔

Loading...

سعودی حکومت کا خطبہ حج دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ

قبل ازیں طالبان نے عیدالاضحی پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ عید کے 3 روز طالبان جنگجووں کو افغان افواج پر حملے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر مخالف فریق نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

افغان مفاہمتی کونسل کی جانب سے یہ پیش کش کی گئی تھی کہ افغان حکومت عید الاضحیٰ کے دوران جنگ بند کرنے پر تیار ہے جس پر طالبان نے بھی کی یقین دہانی کروائی۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں