کیا چین میں کرونا ویکسین کا استعمال شروع کردیا گیا ہے …؟

چین میں کرونا ویکسین
Loading...

بیجنگ: چینی محکمہ صحت کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہچین میں کرونا ویکسین ترجیحی بنیاد پر ہیلتھ ورکرز اور دیگر رضاکاروں کو لگائی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ژھینگ ژھونگئی نامی عہدیدار نے کہا ہے کہ چینی حکومت ممکنہ کرونا ویکسین کی ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دے چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جولائی سے ترجیحی بنیاد پر کرونا ویکسین ہیلتھ ورکرز اور دیگر رضاکاروں پر استعمال کی جارہی ہے، ویکسین سے متعلق قائم خصوصی ٹاسک فورس صورت حال کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔

ژھینگ ژھونگئی نے چین میں پہلی بار کرونا ویکسین کے استعمال کی تصدیق کی ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مذکورہ ویکسین کا استعمال ٹرائل کا حصہ ہے یا پھر حتمی طور پر ویکسین تیار ہوگئی ہے۔

Loading...

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے متعلق نیا انکشاف کردیا …!

چینی عہدیدار نے ویکسین کے استعمال کے بعد رضاکاروں کی صحت سے متعلق بھی آگاہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ چین میں محدود پیمانے پر استعمال ہونے والی ویکسین کے حوالے سے حکومت کا کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ چین سمیت دنیا بھر میں ادویہ ساز کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری میں جٹی ہوئی ہیں، تاہم روس کے علاوہ کسی ملک میں ویکسین تیار نہیں ہوئی جبکہ روسی کی ویکسین پر بھی اب سوالات اٹھ رہے ہیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں