اداکارہ عروہ حسین حکومت پر برس پڑیں

اداکارہ عروہ حسین
Loading...

لاہور: پاکستان کی معروف ادکارہ عروہ حسین نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر ہی برہمی کا اظہار کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ حکومت کی کراچی جیسے بڑے شہر کی پرواہ نہیں لیکن کیا ہمیں ہے؟

اداکارہ عروہ حسین نے لکھا کہ ہم حکومت کا انتظار کئے بغیر خود ہی اپنی کالونی کی صفائی کرسکتے ہیں، حکومت کے پاس جادوئی چھڑی نہیں ہے کہ وہ ہمارا گرایا ہوا کچرا صاف کرے۔

Loading...

سنجے دت کو کینسر کے علاج کے لیے کہاں لے جایا جائے گا …؟

 عروہ حسین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہی ہیں جنہوں نے حکومت کا ہر معاملے میں ساتھ دینا ہوتا ہے، ہم میں سے کتنے لوگ ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں؟

اداکارہ عروہ حسین نے لکھا کہ سب کچھ گورنمنٹ کا کام نہیں ہوتا، خود بھی کچھ سوچیں صرف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں