آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (29th September 2020)

Loading...

حمل
آپ کی جلد بازیاں اور زبان کا زیادہ استعمال ہی آپ کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بنا ہوا ہے۔ آپ کو خاموشی سے چلنے کا مشورہ ہے۔ ابھی دن نازک ہی ہیں۔

ثور
صورت حال روزگار کے حوالے سے دو تین یوم میں بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ آپ جس کے لئے قدرے خاموشی اختیار کریں اور انتظا رکریں اچھا وقت سر پر کھڑا ہے۔

برج
غیبی انداز سے مدد مل رہی ہے وہ بھی کام آئے گا۔ جس کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ ہو اور مالی طور پر خاص طور پر صورت حال آپ کے حق میں بہتر ہونے جا رہی ہے۔

سرطان
ایک اہم ضرورت پوری ہو گی جس بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے وہ مسئلہ بھی حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ایک مالی مدد بھی ملے گی۔

اسد
آپ جانتے نہیں ہیں کہ کس طرح آپ بڑی پریشانیوں سے نکلے ہیں۔ یہ اللہ پاک کی خاص مہربانی ہے۔ آج اور بھی اچھی خبریں ہیں۔ آپ بالکل فکر مند نہ ہوں۔

سنبلہ
اچھا دن ہے۔ ستارہ عروج پر ہے۔ آپ کو اہم ذمہ داری سے بھی نوازے گا اور آپ کی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہو گی۔ جو رکاوٹ پیش آ رہی تھی وہ دور ہو گی۔

میزان
آپ اچھے انسان ہیں گناہ اور ثواب کا علم بھی رکھتے ہیں مگر پھر بھی کئی غلطیاں کر جاتے ہیں جو بعد میں مشکلات کا سبب بن جاتی ہیں۔ صرف اصلاح کریں وہ بھی فوری۔

Loading...

عقرب

آپ بندش یا کسی چیز کے زیر اثر ہیں۔ اس کی وجہ صورت حال ٹھیک نہیں ہو رہی۔ نماز کی پابندی کریں اپنی نظر اتاریں اور صبح و شام سورہ قلم کی آخری دو آیات پڑھیں۔

قوس
آج اچھا اور مددگار دن ہے۔ آپ کو کسی جانب سے اچھی خبریں ملیں گی اور جو راستے کی بڑی رکاوٹ تھی وہ دور ہو گی۔ آپ اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھا سکتے ہیں۔

جدی
پرانی کوئی ڈوبی ہوئی رقم ہاتھ آ سکتی ہے۔ زمین یا وراثتی امور میں فائدہ مل سکتا ہے۔ جس طرف سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ ان شاءاللہ اب دور ہو جائیں گی وہ بھی جلد۔

دلو
بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دل کو قابو میں رکھیں ورنہ بہت پچھتاوا ہو گا۔ آپ کا سیدھا اور صاف راستہ ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ آپ تو آوارہ ہو رہے ہیں۔

حوت
تھوڑی سی محنت ہمت اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ آپ کو ہر طرح سے کامیابی ہی ملے گی اور مشکل آسان ہو گی جیسی بھی کیوں نہ ہ و۔ آج تو اچھا دن ہی لگ رہا ہے۔

(Visited 97 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں