بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ایک سپاہی سمیت 2 افراد شہید

کنٹرول لائن پر فائرنگ
Loading...

راولپنڈی: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ایک سپاہی اور 15 سالہ لڑکا شہید، 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بروہ اور تندر سیکٹر پر کنٹرول لائن پر فائرنگ کی اور شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

فائرنگ کی زد میں آ کر 15 سالہ لڑکا شہید ہو گیا جبکہ 80 سالہ بزرگ شہری سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Loading...

نیب حکام کی شہباز شریف کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

پاک فوج نے بھرپور جوابی اقدام کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی رفیق بھی شہید ہو گیا۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں