ڈرامہ سریئل ” کشف ” کی آخری قسط

کشف
Loading...

ڈرامہ سیریل “کشف” اختتام پزیر ہو گیا،اس ڈرامے نے شروع سے آخر تک ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا اور سب کی نظریں اس ڈرامے کی مرکزی کردار کشف پر رہیں۔ کشف نے ایک حقیقت پسند لڑکی کا کردار نبھایا ، لیکن سارے ڈرامے میں ڈراؤنے خوابوں کی قیدی رہی۔اس ڈرامے کے آخر میں کشف کی موت واقع ہو جاتی ہے جو کہ آب زم زم کو پپنے کے بعد نماز پڑھتے ہوئے ہوئی۔ اس منظر نے لاکھوں مداحوں کو روتے ہوئے چھوڑا۔

مومنہ اینڈ درید پروڈکشن کے بینر تلے بننے والے ہم ٹی وی کے نئےڈرامہ سیریل “کشف” کی پہلی ہی قسط نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے تھے۔ اس ڈرامے کی کہانی عمران نذیر نے تحریر کی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار دانش نواز ہیں۔یہ ڈرامہ سیریل7 اپریل سے شروع ہوا اور آخری قسط 27 اکتوبر کو دیکھائی گئی۔

ڈرامہ سیریل “کشف” کے کرداروں میں ڈرامہ انڈسٹری کے بہترین فنکار حرا مانی‘ جنید خان‘وسیم عباس‘ منزہ عارف‘ ہاجرہ خان‘ ثمینہ احمد‘ سلیم معراج‘ ساجی الدین‘ لبنی اسلم‘ عامر قریشی‘ ابینہ اور دیگرشامل ہیں۔

کرونا کے دماغی اثرات سے متعلق نئی ریسرچ سامنے آگئی ۔۔۔!

سیریل کی کہانی کشف کے گرد گھومتی ہے جو امتیاز صاحب کی بڑی صاحبزادی ہیں۔ امتیاز ایک انتہائی متکبر‘بدتمیز اوربددماغ شخص ہے۔جو بغیر کسی محنت کے امیر بننے کے خواب دیکھتا ہے۔

loading...

ڈرامے کی پہلی قسط بہت زیادہ پسند کی گئی کیونکہ ناظرین کافی عرصہ سے ٹیزر دیکھ کر بے چینی سے اس کا انتظار کررہے تھے۔پہلی قسط میں کہانی ابھی پوری تو سامنے نہیں آئی تھی البتہ بہت سی چیزیں سامنے ضرور آئیں جن میں یہ بھی دکھایا گیا کہ حرا مانی اور جنید خان ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کی منگنی بھی ہوچکی ہے۔ڈرامے میں کشف کی چھوٹی بہن ( جس نے دھوکے سے کشف اور وجدان کی لڑائی کروا کر وجدان سے شادی کی اور اپنے باپ کو جل بھجوایا اور اپنے گھر والوں کو مشکلات سے دوچار کرنے سے پچھےا نہ ہٹی) نے بھی خوب اداکاری کے جوہر دیکھائے۔

ڈرامے میں صورتحال اس وقت تبدیل ہوتی ہے جب کشف اپنی دوست کوایک غلط شخص سے شادی کرنے سے روک لیتی ہے اور جلد ہی یہ بات پھیل جاتی ہے کہ کشف کے منہ سے نکلی ہر بات سچ ثابت ہوتی ہے۔اس کے بعد کہانی ایک غیر متوقع مگر انتہائی دلچسپ موڑ لے لیتی ہے جہاں کچھ لوگ کشف کو ایک نعمت سمجھتے ہیں جو ان کے مصائب کا حل نکال سکتی ہے جبکہ دیگر لوگ اسے منحوس سمجھتے ہیں جس کی کالی زبان سے نکلی ہر بات سچ ہوجاتی ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میزن وجدان اور کشف کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی زندگی میں انہیں کافی خاندانی اور مالی مسائل اور مشکلات سے دوچار دکھایا گا ۔ لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی ،اللہ پر بھروسہ رکھا ۔ اور زندگی کی لڑائیاں لڑتی رہی اور کامیاب ٹھہری۔

ڈرامے نے شاندار اداکاری کے دیکھنے والے شائقین کو ہر قسط دیکھنے پر مجبور کیا، سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس ڈرامہ میں مسلمانوں کے رہن سہن کو دکھایا گیا اور یہ کہ صرف اللہ سے مانگو اسی کی عبادت کرو، وہی سچی محبت کرنے والا ہے ۔

(Visited 66 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں