آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (29th October 2020)

Loading...

حمل
اس وقت آپ کی جو پریشانی چل رہی ہے اس کا حل دو دن میں نکلنے کی امید ہے اور انشاءاللہ آج ذہن پر سوار ایک بات بھی تقریباً ختم ہو جائے گی۔

ثور
آپ جن افراد کے لئے زندگی میں بے شمار تکلیفیں اٹھا چکے ہیں۔ وہ کسی بھی طرح آپ کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیں۔ دل برداشتہ ہونے کے بجائے اب ان سے دوری اختیار کر لیں۔

جوزہ
آپ کے نصیب میں وفا نہیں ہے۔ دھوکا کھانا مقدر ہے تو پر کیوں نہ صرف اپنے اللہ پاک کی یاد میں سکون حاصل کریں۔ فی الحال یا کریم یا سلام کا ورد شروع کریں۔

سرطان
آج ایک رکاوٹ تو دور ہو گی اور آپ کافی حد تک کامیاب ہوں گے اپنے مقاصد میں، لیکن ابھی چند دن مزید انتظار کرنا ہوگا، اس سے اچھے حالات کے لئے آپ کو۔

اسد
گھر کے معاملات بے شک بڑے توجہ طلب ہیں، مگر آپ کے روزگار کا سلسلہ اگر اللہ پاک نے ٹھیک کر دیا تو پھر اور بھی کئی معاملات ان شاءاللہ خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔

سنبلہ
ایک در بند ہوا تو کیوں پریشان ہیں۔ میرا اللہ اور کئی در کھول دے گا۔ آج کا دن اہم ہے۔ دوپہر کے بعد صورت حال بدلنے کے بارے واضح امکانات روشن ہیں۔

Loading...

میزان
آپ کو کسی انجان جگہ سے ان شاءاللہ مدد کی امید ہے اور جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا وہ اب آسان محسوس ہو گا کوئی غیرہی مدد کو تیار ہو جائے گا۔

عقرب
آپ کو جس سے خطرہ ہے وہ بحکم اللہ آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ ڈرنا چھوڑ دیں اور آج اپنے اردگرد بس چاروں قل پڑھ کر حصار بنا لیں، باقی سب اللہ پر چھوڑ دیں۔

قوس
آپ کو جس شخص نے وعدے پر رکھا ہوا ہے۔ امید تو بہت ہے کہ اب اس کا وعدہ پورا ہونے والا ہے اورآج آپ کی ایک پرانی آرزو بھی پوری ہونے والی ہے۔

جدی
آپ اپنے لئے خود مشکلات پیدا نہ کریں۔ جب وقت کی قدر نہیں کریںگے تو حالات خراب ہوں گے۔ آج کا دن آپ کو بس حکمت عملی سے چلنا ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔

دلو
کوئی ایسا نہیں جو آپ کو بندش میں مبتلا کرسکے۔ بس جیسے ایسی کوئی وہم ہے وہ استخارہ کرلے تاکہ زمین پر پڑا بوجھ ختم ہو سکے۔ آج اہم اور اچھا دن ہے۔

حوت
ہر معاملے میں لاپرواہی بہتر نہیں ہے۔ آپ کیوں اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ اس وقت کی قدر کریں اور جو مل رہا ہے وہ بس صبر شکر کرکے رکھ لیں۔

(Visited 162 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں