آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات ، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت

ملاقات
Loading...

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر مشاورت اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا اور کہا پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ بزدلانہ فعل تھا اور اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

Loading...

صنعتوں کی ترقی سے نوکریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، فیاض الحسن

عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو مادر وطن کے دفاع کے لیے قربانیاں دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔

(Visited 32 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں