شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان
Loading...

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

Loading...
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی ہے۔

 دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ہلاک دہشت گروں کی شناخت نوار عرف کمانڈنٹ، ظفرعرف ڈودا، جمیل عرف ٹیٹک اور میرو کے نام سے ہوئی جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت تا حال نہ ہوسکی، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

(Visited 60 times, 1 visits today)

Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں