وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

شہریار

وزیر مملکت برائے کشمیر امور شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔

کراچی: حکومت نے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دیدی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 1379 افراد جانوں سے ہاتھ بھی دھو چکے ہیں۔

(Visited 12 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں